چیئرمین پاکستان بزنس فورم چوہدری عبدالعزیز امیدوار لیبرپارٹی لیسا فوب کے حق میں میدان میں آگئے

لندن پیربراء ( رپورٹ شیراز خان ) برطانیہ کے شہر پیٹربراء میں مقیم ممتاز بزنس مین اور یوکے یورپ پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز نے 6 جون کو ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں لیبر پارٹی کی امیدوار Lisa Forbe لیسا فوب کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا.

جس میں شیڈو منسٹر ناز شاہ، شیڈو منسٹر لوح ہیگ، لیبرپارٹی کے گروپ لیڈر شاز نواز کونسلر انصر علی، کونسلر محمد جمیل کونسلر محبوب حسین،کونسلر امجد اقبال، کونسلر آسیہ جوزف، کونسلر اقراء صابر، کونسلر ڈاکٹر شبیہ، بزنس مین الطاف عباسی، طارق محمود سمیت دیگر مزہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑے پیمانے پر شرکت کی..


اس موقع پر ناز شاہ ایم پی، چوھدری عبدالعزیز اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیسا فوپ کو 6 جون کے ضمنی انتخابات میں ووٹیں دے کر کامیاب بنانا اس لئے ضروری ہے کہ نائیجل فراج کی پارٹی “بریگزٹ” مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف ہے چوھدری عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پیٹربراء میں مقابلہ صرف لیبر پارٹی اور بریگزٹ پارٹی کے درمیان ہوگا ..

ٹوری پارٹی کے ووٹروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ٹوری اس الیکشن میں پانچویں نمبر کی پارٹی بن گئی ہے انہیں اپنا ووٹ ضائح نہیں کرنا چاہئے ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹربراء میں مقیم پاکستانی نژاد ووٹروں کو زیادہ سے زیادہ 6 جون کو لیبرپارٹی کی امیدوار لیسا کو سپورٹ اور ووٹیں دینی چاہئے چونک لیبر پارٹی ہی سب سے زیادہ پاکستانیوں اور مسلمانوں کو انکا جائز مقام دیتی ہے لیسا فوب کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر اسلام فوبیا کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کریں گئی جبکہ مقامی ایشوز بے گھر افراد کو گھر مہیا کرنا انکی ترجیحات میں سرفہرست ہونگے

تقریب میں چوھدری اقبال،چوھدری محمد لال ،چوھدری عبدالمجید ،چوھدری برکت، راجہ لیاقت حسین ،خالد جونوی،علی ڈوگر خان نیازی اور دیگر نے شرکت کی اس موقح پر سب نے یہ اعادہ کیا کہ وہ پیربراء کے 6 جون کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں لیبر پارٹی کی سپورٹ کریں گے اور لیسا فوب کو کامیاب بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں