بنوں، نجی ٹی وی کے چینلز سمیت 22 افراد گرفتار

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرنیوز کے رپورٹر گوہر وزیر اور اور دیگر 21 افراد کو ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ بنوں میں منگل کی رات پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے مقامی صحافی سمیت 21 افراد کو مینٹی ننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے تانچی بازار بنوں میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران حکومت اور فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کیں۔

خیبرنیوز کے صحافی کے دیگر ساتھیوں کا کہنا ہے کہ گوہر وزیر کو تانچی بازار میں پشتون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہی گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کوریج کیلئے گئے تھے۔

ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ گوہر وزیر نے پیر کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور قبائلی رہنماء ڈاکٹر گل عالم وزیر کا انٹرویو کیا تھا۔بنوں کی صحافتی برادری نے گوہر وزیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں