sardar tahir shabir

سردار طاہر شبیر کا چوہدری یٰسین کی عمرہ روانگی کے حوالے سے نیک خواہشات کااظہار

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سردار طاہر شبیر نائب صدر پی وائی او سعودی عرب نےچوہدری یٰسین کی عمرہ روانگی کے حوالے سے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری یٰسین کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں ،تمام کارکنان سینئرلیڈرکے سعادت عمرہ حاصل کرنے کے حوالے سے دعاگو ہیں اورپاکستان واپسی پر ان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سرزمین مکہ پرحاضری دینے سے بڑھ کردنیا میں کوئی خوشی نہیں ہوسکتی دعاہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری یٰسین کوثابت قدم رکھے اور تمام مشکلات کا ڈٹ کرسامنا کرنے کا مزید حوصلہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں