مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پرعبادت چوہدری کے صبرکاپیمانہ لبریزہوگیا

سپین (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماعبادت چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہوئےذاکررشید بٹ سمیت تمام شہداء کو ان کی عظیم جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کے حکومت ہند اور قابض افواج طاقت اور جبر کے زریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے درپے ہیں، بھارت چاہتا ہے کے کشمیری نوجوانوں کو بطور خاص ٹارگٹ بنا کر تحریک آزادئ کشمیرکو کمزور کیا جائےلیکن بھارت کو اس بات کا ادراک کرلینا چاہئیے کے وہ ان چالوں اور ظلم کی پالیسیوں سے کشمیری عوام کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزیدکہا کے کشمیری نوجوانوں کا اس تحریک میں کردار ہراول دستے کا ہے جو نہتے ہتھوں پتھروں، لاٹھیوں اور آپنے ہمالیہ جیسے بلند جزبوں بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ آزادی پسند قیادت کو بلاجواز گرفتار کرکے بھارت کی کال کوٹھڑیوں میں بند کرنا حکومت ہند کی ناکامی اور بوکھلاہٹ ہے ہندوستان ان اوچھے ہھتکنڈوں سے قیادت کو اعلیٰ مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں