اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ حکومتی سلوک پر پی پی پی یورپ بھی گرم

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)شاہریز بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری کشمیر کمیٹی پیپلز پارٹی یورپ اور صدر بلاول بھٹو فورس یورپ نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوہر دور میں آزمایا لیکن کارکنان کے پایہ استقامت میں لغزش نہیں آئی۔آج اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے پرامن کارکنوں پر روزے کی حالت میں شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت گرفتار کراکر سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان نے ساتھ تمام حدیں پارکردی ہیں۔

یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد حکومت گرادی جائیگی۔وہ وزیراعظم جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی دھرنا دینے آئے تو ہم کنٹینر مہیا کرینگے لیکن حالت یہ ہے کہ چند ہزار کارکنوں کو بھی برداشت نہیں کرسکے اور سرکاری مشینری کو حرکت میں لے آئے جو انکی بوکھلاہٹ کا مظہر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اگر نیب پیشی کے دوران کارکن ان سے اظہار محبت کیلئے آتے ہیں تو حکومت کو ان پرامن مظاہرین سے کیا تکلیف پہنچی جو پوری مشینری لیکر چڑھ دوڑے۔شاہریز بشیر چوہدری کا کہنا ہے یہ سلسلہ چلتا رہا تو پیپلز پارٹی کے کارکن جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت ختم ہوکر عوامی حکومت قائم ہوگی تو ہم یہ کرکے بھی دکھائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں