نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی،نایاب نسل کا چیتا بھی زد میں آکرہلاک

حویلی کہوٹہ(حماد الحسنین بخاری+سٹیٹ ویوز) نیزہ پیر سیکٹر میں سول آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے  سے خاتون زخمی اورجنگل میں نایاب نسل کا چیتا گولہ باری سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  بھارتی سورمااپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے۔ آئے روز لائن آف کنڑول پر گولہ باری کر کے نہتی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔سول آبادی پر گولہ باری کر کے عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں بھی پریشان کیے رکھا ہے۔

گزشتہ دنوں  بھارتی فوج کی نیز ہ پیر سیکٹر  میں سول آبادی پر گولہ باری سے ایک خاتون سفینہ کوثر بیگم شاہد راٹھور شدید زخمی ہو گئی جسے ابتدائی طبعی امداد کے لیےقریبی ملٹری ہستپال  روانہ کیا گیا جہاں  سے اسے  فوراً روالاکوٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آبادی پریشان ۔ایک طرف جہاں عو ام بھی پریشان تو دوسری جانب جنگلات میں نایاب نسل کے جنگلی حیات بھی ناپید ہو تے جا رہے ہیںَ  گزشتہ دنوں نایاب نسل کی چیتا انڈین گولہ باری سے ہلاک ہو گیا۔جسے پاک فوج نے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں