سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف نیا ریفرنس دائر

لاہور(سٹیٹ ویوز) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ندیم ضیا، عمر ضیا، اور فرخان علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق پیراگون سوسائٹی میں 93.6 فیصد شیئرز کے مالک خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور ندیم ضیاء ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ اور خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کئے، خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں