پونچھ میں بھی پی ٹی آئی کی دھوم ، افطار ڈنر میں سردار امتیاز نے پارٹی کارکنان کو نوید سنا دی

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ پونچھ کا آئندہ آزاد کشمیر کی تبدیلی میں کردار اہمیت کا حامل ہو گا۔ پونچھ کے عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری سے بھرپور محبت اور عقیدت کرتے ہیں۔ ماضی میں آزاد کشمیر کے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے۔ موجودہ حکومت عملاً ناکام ہو چکی۔ کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ کارکن تیار رہیں۔ آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت الیکشن کا بگل بج سکتا ہے۔

پونچھ ڈویژن کی اکثریتی نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔حلقہ 4 سمیت پونچھ کے کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کشمیر بغیر کسی اتحاد کیے تنہاء الیکشن لڑے گی۔حلقہ 4 کے نوجوانوں کا استحصال کرنے والوں کو یوم حسب قریب آن پہنچا ہے۔ پی ٹی آئی حلقے کی پسماندگی، نوجوانوں کے روزگار، تعلیم صحت کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں راولاکوٹ میں ہورنہ میرہ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر یوتھ ونگ، آئی ایس ایف ہورنہ میرہ کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر افطار ڈنر کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر ضلع پونچھ کے صدر سردار اورنگزیب خان نے کی جبکہ افطار ڈنر سے میزبان سردار ماجد شریف، اسٹیج سیکریٹری سردارثمنون اصغر، سردار ساجد اعظم، سردار عاصم رشید،کنول رحیم ایڈووکیٹ،عاطف ممتاز، سردار عتیق صلابت، نصیر خان، سردار رمضان، محمدیامین، وقاص الفاظ، عاصم اختر، عبدالجبار، صہیب امتیاز، سید سحر گردیزی، سردار سعود اصغر، نازک حسین، زین اخلاق، صہیب زاہد خان، یوتھ کے رہنماء ساجد عباسی، شاہد انور،آئی ایس ایف کے عاعشر شجاع، سردار تیمور،جنید چغتائی،ساحل محمود، رضوان خالد، سردار نثار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سردار امتیازخان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف بھرپورطریقے مقبول طریقے سے ہور ہی ہے اور بڑی تعداد میں اہم رہنماوں اور کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر اعتماد کا اظہار ہے۔

سردار امتیاز احمد خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹو ک پالیسی بنائی جس پر پوری کشمیر ی قوم وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آنے والا وقت آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا ہے۔اور آزاد کشمیرمیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو مضبوط بنانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ آج آزاد کشمیر میں تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے تو اس کاکریڈٹ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو جاتاہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہر فورم پر بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے اوپر جراتمندانہ موقف اختیار کیا اور پہلی بار مسئلہ کشمیر اگر عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ کے طور پر دنیا میں اجاگر ہوا تو اس کا کریڈیٹ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو جارہا ہے۔اس سے قبل جب سردار امتیاز خان اپنے آبائی حلقہ 4 پونچھ ہورنہ میرہ کے مقام پرپہنچے تو انکا فقید المثال پرتباک استقبال کیا گیا۔۔آئی ایس ایف،یوتھ ونگ تحریک انصاف کے نوجوانوں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اسس موقع پر وزیر اعظم عمران خان زندہ باد، بیرسٹر سلطان محمود زندہ باد، سردار امتیاز زندہ باد کے نعروں سے علاقے کی فضاء گونج اٹھی۔ اسی موقع پر مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں