آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری بارے سردارتنویرالیاس نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری بارے سردارتنویرالیاس نے حقائق سے پردہ اٹھادیا۔

سابق نگران صوبائی وزیر اور موجودہ چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر کی سیاست میں حصہ لینے سے عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا۔چند روز سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ سردار تنویرالیاس کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کی بڑی ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے جسکے باعث تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرسلطان محمود کی سیاست خطرات سے دو چارہے۔اس حوالے سے سٹیٹ ویوز کے ایڈیٹر سید خالد گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیرکی صدارت ملنے کے حوالے سے تمام ترخبریں اورقیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں لیکن علاقائی سیاست میں دلچسپی نہ ہے۔

تحریک انصاف آزادکشمیر کے لیڈر بیرسٹرسلطان محمود کی حمایت جاری رکھیں گے اورپارٹی کی جانب سے جو کردارمانگاگیاوہ انشاءاللہ دینگے لیکن بذات خود آزادکشمیر کی سیاست میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ قومی سطح پرخدمت کی سیاست جاری رکھونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں