سابق کرکٹر اختر سرفراز انتقال کرگئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق کرکٹر اختر سرفراز 20 فروری 1976 کو پشاور میں پیدا ہوئے

انہوں نے صرف 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 118 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ اختر سرفراز نے شارجہ کے میدان میں دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں