مری، سنیوہ کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) مری کے قریب سنیوہ اور نیو مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی جو بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری کے قریبی جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل کر کوئلہ ہو گئے، آگ لگنے کے باعث جنگلی حیات بھی متاثر ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ سروس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بجھانے کی کارروائی شروع کر دی تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔

بتایا گیا ہے کہ آگ سے نکلنے والے دھویں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے سبب آگ بجھانے میں بھی مشکلات کا سامنا اور وسیع علاقے تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پہاڑوں پر جنگلات ایک دوسرے سے منسلک ہیں، تیز ہوا چلنے کی صورت میں آگ بجھانا نا ممکن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں