راولاکوٹ،تالاب میں نہاتے تین کمسن لڑکے ڈوب کر جاں بحق،لاشیں سی ایم ایچ منتقل

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)عید کی چھٹیوں میں تیراکی کیلیے تین کم سن لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں لڑکوں کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے سنگولہ سے ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ تینوں لڑکے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے اور آج انکی ڈیڈ باڈی گوئی نالہ سڑک پر ڈار گلہ کے نالہ سے برامد ہوئی ہے جن کے نام مہران۔ شہزاد ۔ سبطین مشتاق بتائے جاتے ہیں۔

ایس ایچ او راولاکوٹ سردار اکمل شریف نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار گلہ نالہ سے لڑکوں کی ڈیڈ باڈیز اب سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں

جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ جاں بحق لڑکوں کا موٹر سایکل ڈار کے مقام سے برآمد ہوا ۔ پولیس اس جانی نقصان بارے مزید تحقیق بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں