نان فائلرز کو کمرشل میٹرز لگانے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے نان فائلرز کوبجلی و گیس کے کمرشل میٹرز لگانے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے نان فائلرز کیلئے مخصوص رقم سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بلاک کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہاہے کہ نان فائلرز کو مخصوص حد سے زیادہ بینک ترسیلات کی اجازت نہ دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے ۔ تاہم ان تجاویز کے حوالے سے حتمی فیصلہ بجٹ سے پہلے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ اورمشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس لگانے کی سفارش وزارت قومی صحت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی تھی۔ 20 سگریٹس والی ڈبی پر دس روپے جبکہ مشروبات کے 250 ملی لیٹر کے پیک پر ایک روپیہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں