راجہ شفیق نے حلقہ 4چڑہوئی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کارکنان اورعوام سےاپیل کردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اوورسیز کے چیئرمین راجہ شفیق پلاھلوی نے حلقہ 4 چڑہوئی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کارکنان اور عوا م الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں کارکنوں اور عوام الناس کو اگاہ کرنا چاہتا ہوںاور ساتھ ہی اپیل کرنا چاہتا ہوں میں نے الیکشن کے فورا بعد نوٹس کیا کہ جو پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں وہ عوامی نہیں چند بندوں کو نوازنے والی ہیں اور صرف ایک یونین کی حد تک کام کیا جا رہا باقی یونین کونسلز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عوام گواہ ہیں کہ میں نے بھرپورآوازبلند کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ یہ کارکن کش پالیسیاں ہیں یہ عوامی مفاد میں نہیں وہ ورکرز کارکنان سپورٹرز جنہوں نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ماریں کھائی قدم بہ قدم آپکے ساتھ چلتے رہیں ان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے میرے احتجاج کے بعد بجائے نظر ثانی کرنے کے سوشل میڈیا پر ایک خاص گروہ نے میری کردار کشی شروع کر دی میری ذاتی زندگی اور فیملی تک کی تذلیل کی گئی حتی کہ گلے میں پٹا ڈالنے تک کی دھمکی بھی دی گئی لیکن میں نے کوئی پروا نہیں کی میں ساتھیوں ورکروں کارکنوں اور مستحق لوگوں کی جنگ لڑتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں اورکارکنوں سے اپیل ہے کہ آپ کو اپنے حقوق تب ہی ملیں گے جب آپنے حقوق لینا سیکھ جاہیں گے اور اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے مثل مشہور ہے کہ بچہ جب تک نہ روئے ماں دودھ نہیں پلاتی اس لیے آپ سے بھر پور اپیل ہے کہ آپ اپنا حق کے لیے جنگ لڑیں اور سینہ سپر ہو جائیں میں تو آپ کو زبان دے چکا ہوں کہ میں مستحق ساتھیوں اور حقدار کے حق کے لیے اور غریب عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑتا رہوں چائے میری جان چلی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں