sardar tahir shabir

سردارطاہر شبیر نے آصف زرداری کی گرفتاری کوعوامی مینڈیٹ کی توہین قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سردار طاہر شبیر نائب صدر پی وائی او سعودی عرب نےآصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے بھاری اکثریت سے رکن منتخب ہوئے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ پہلے زردادی صاحب کے کیس کو سندھ سے اسلام آباد منتقل کیا گیاجس سے بددیانتی واضح نظر آرہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ دراصل صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے دوسرے اس عمل سے 18ویں آئینی ترمیم پر بھی حملہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ نیب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اوراس طرح کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے پارلیمنٹ کی توہین ہواور عوامی نمائندے کا استحقاق مجروح ہو۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے لیئے کام کرتی رہے گی نیب اور ان جیسے ادارے ہمیں گرفتاری سے ڈراکرعوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔ہم عوامی نمائندے ہیں اور مرتے دم تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں