سید تاج علی نے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف آوازبلندکردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدرپی وائی او یواے ای سید تاج علی نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے ان کا مقصد اٹھارہویں ترمیم اور جمہوریت کو نشانہ بنانا ہے،بلاول بھٹو نے بھی صوبائی تنظیموں کو کہا ہے کہ وہ حکمت عملی بنائیں میں آرہا ہوں اب دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت نے اپنی نالائقی چھپانے کے لیے آصف زرداری کو گرفتار کیا، عوام دوست بجٹ لاکر پھر مجھے بھی پکڑ لیں، عوام دوست بجٹ نہ آیا تو پھر بتائیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا، نوکریوں، گھر اور احتساب کا وعدہ بھی جھوٹا تھا، یہ لوگ معاشی سطح پر ناکام ہیں، اس حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا اور اب معاشی طور پر لوگوں کو گمراہ کرنا اس حکومت کی حکمت عملی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور لوگوں کو روزگار دے گی۔

انہو نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق پر حملے ہورہے ہیں، صوبوں اور عوام کے حقوق پر حملے برداشت نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر ہماری زبانیں بند کردیں گے۔ آصف زرداری کے خلاف انتقامی کاروائی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں