آصف زرداری کی گرفتاری کےپیچھے کیامقاصدہیں؟اشتیاق احمدبول پڑے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کشمیر کمیٹی یورپ اشتیاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ساری اپوزیشن کو پابند سلاسل کردیا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے عوام دشمن اقدامات اور آج جو عوام دشمن وفاقی بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس پر کوئی احتجاج نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ساری اپوزیشن کو قید کردیا جائے اور ایک لاڈلے کو حکومت کرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیا جائے پی ٹی آئی اپوزیشن کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے ویسا سلوک تو آمر کے دور میں بھی نہیں ہوا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے قائد آصف علی زرداری بے گناہ گیارہ سال کی قید بھگت چکے ہیں لیکن ان پر ایک بھی کیس ثابت نہ ہو سکا اور اب بھی ان کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے جس کا مقصد پیپلز پارٹی پر دبائو بڑھانا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی جدوجہد کی ہے اور تین ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے اورکبھی بھی احتساب سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی بلکہ بے لاگ اور غیر جانبدارانہ احتساب کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں