کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ،شدید گرمی کی لہر کا امکان

کراچی(سٹیٹ ویوز) شہرقائد میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہرکی پیش گوئی کردی۔

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب غیر معمولی گرمی پیدا ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا ہفتہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جب کہ نمی کا تناسب غیرمعمولی طورپر بڑھنے سے شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے چلنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں