پی ٹی آئی اورجے ڈی اے کے متعدد رہنما بھی جلد گرفتار ہونگے،منظور وسان

کراچی: (سٹیٹ ویوز) خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے وزراء، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنماوں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔

انہوں نے کہا 2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سال 2020 حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2 وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے..

جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں