کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ کے مرکزی عہدیداروں کااجلاس ،اہم امورزیربحث

مانچسٹر (سٹیٹ ویوز)کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ کے مرکزی عہدیداروں کااجلاس لال قلعہ ہوٹل مانچسٹرمیں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کشمیرکمیٹی پاکستا ن پیپلزپارٹی یورپ خورشیدبخاری نے کی.

اجلاس میں سیکرٹری جنرل کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ شاہریزبشیرچوھدری،سیکرٹری انفارمیشن اشتیاق احمد،سیکرٹری رابطہ وقاراحمد،نائب صدربشارت رزاق،نائب صدرراجہ طاہر،اورسوشل میڈیاانچارج کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ سمیرااشرف پیپلزپارٹی سکاٹ لینڈ کے تنویر گیلانی اورمرزاطاہربیگ نے خصوصی شرکت کی ۔

مقررین نے اجلاس میں کہا کہ حکومت نے اپنی نالائقی چھپانے کے لیے آصف زرداری کو گرفتار کیا،صوبوں اور عوام کے حقوق پر حملے برداشت نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر ہماری زبانیں بند کردیں گے۔ آصف زرداری کے خلاف انتقامی کاروائی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ شاہریزبشیرچوھدری سپین بارسلونا سے اس اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کیلئےمانچسٹر پہنچے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں