Supreme court

سپریم کورٹ:شہباز شریف کی درخواست ضمانت سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواستیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیاہے۔

تین رکنی بنچ میں شمال جسٹس یحیی آفریدی نے بنچ میں بیٹھے سے معذرت کر لی ہے۔آج کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد انکے جاننے والے ہیں لہذا وہ یہ کیس نہیں سن سکتے

نئے بنچ کی تشکیل کے بعد کیس کی سمات دوبارہ سماعت ہوگی۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کرنا تھی۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

نیب نے فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ اسکیم میں ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔اس سے قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف دائراپنی ہی درخواست پر سپریم کورٹ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں