انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں ’’ اضافی دن ‘‘کے حوالے سے وضاحت دیدی

لندن(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں ’’ اضافی دن ‘‘ کو ناممکن قرار دیدیا۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے ہر میچ کیلیے اضافی دن مختص کرنے سے ٹورنامنٹ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ جاتا، یہی نہیں بلکہ کئی قسم کی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا پچ کی تیاری، ٹیم کی ریکوری، سفر کے دورانیے، رہائش، وینیوز کی دستیاب، ٹورنامنٹ اسٹاف، رضاکاروں اور میچ آفیشلز کی دستیابی، براڈ کاسٹ لاجسٹک اور سب سے زیادہ تماشائیوں پر اثر پڑتا، ایک میچ کیلیے 1200 کے قریب افراد مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ ہر میچ کیلیے ریزرو ڈے مختص کیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں