مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں بھارتی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ کے کے پی روڈ پر مسلح افراد نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑی پر حملہ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غاصب بھارتی فورسز نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں پروگرام کرنےسے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں