برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت سکردو روڈ بلاک، سیاح پھنس گئے

سکردو(سٹیٹ ویوز)گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور بارشوں نے تباہی مچا دی،شاہراہ قراقرم جگہ جگہ سے بند ہونے کے باعث بڑے تعداد میں سیاح پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید بارش،برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جار ی ہے ۔پہاڑی تودے گرنے سے واپڈا ہاؤس کے چینل اور کئی گھر تباہ ہو گئے،ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اوپٹیکل فائبر کیبل کٹ جانے سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت سکردو روڈ شاہراہ قراقرم کئی جگہوں سے بلاک ہو گئی ہے اور ٹریفک بلاک ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاروائیاں کی جا رہیں ہیں

جبکہ استور میں 8 انچ تک برفباری سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گلگت بلتستان میں وقفےوقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ سکردو،چلاس اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں