پاکستان بار کونسل کا ججز کے خلاف ریفرنسز کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کو حکومت کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) حکومت کے اس طرح کے معاملے میں پارٹی نہیں بنے گی۔

سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے آغاز سے 2 روز قبل پی بی سی کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں وائس چیئرمین سید امجد شاہ کی جانب سے پڑھی جانے والی قرار داد میں کہا گیا کہ ’ریفرنسز دائر کرنے میں دکھایا گیا انداز، جلد بازی اور اس کا وقف، وکلا برادری میں سوالات اٹھا رہا ہے، لہٰذا ہم اسے رد کرتے ہیں‘۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کو امید ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملے کو مکمل طور پر آئین اور قانون کے ساتھ آگے بڑھائے گی، وکلا کو امید ہے کہ احساس غالب ہوگا اور ریفرنسز کالعدم ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں