پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل نے سید محمد سبطین شاہ کو فیصل آباد ڈویژن کی اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے مرکزی چیرمین گل خان جدون ایڈووکیٹ کی ہدایت پر چیرمین پنجاب رانا منذر خاں نے مشائخ اتحاد کونسل پنجاب کے صدر سید محمد سبطین شاہ کو فیصل آباد ڈویژن کا چیرمین پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل نامزد کر دیا ہے۔

پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل ملک کی خاطرشہادت کا عظیم رتبہ پانے والے ان افراد کے بارے میں تقریبت کا انعقاد کرتی ہے جن کو حکومت پاکستان نے نشان حیدر سے نواز رکھا ہے جبکہ پاک فوج کے ان تمام شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں