اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی چوتھی سالگرہ کا اہتمام،خراج تحسین پیش

لوٹن(اسرار راجہ )اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی چوتھی سالگرہ کی تقریب لوٹن میں منائی گئی۔اور اور تنظیم کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں نو منتخب مئیر آف لوٹن طاہر ملک۔ بانی و چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی۔ مرکزی ترجمان پروفیسر مسعود ہزاروی۔صدر پروفیشنل فورم انجنئیر فرخ جمیل۔ نائب صدر پی پی پی ریاض کوہمروی کونسلرراجہ اسلم۔ کونسلر راجہ وحید اکبر۔ شرجیل فیاض۔ انجنیئر احد۔کونسلر نسیم ایوب۔ جماعت اسلامی کے چوہدری شریف۔شبیر ملک۔صدر پروفیشنل فورم لندن غلام عباس۔ ملک مجید کے علاوہ دیگر کونسلرز صاحبان اور کمیونٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔

‎اوورسیز پاکستانیز ویلفئر کونسل برطانیہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کمیونٹی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنظیم نے گزشتہ چار برس میں رضاکارانہ طور کشمیر ایشو -ختم نبوت ایشو کے علاوہ ہائی کمیشن-او پی سی-،او پی ایف۔ اور وفاقی محتسب اوورسیز سیل کی معاونت سے پولیس۔ لینڈ مافیا ،نادرا ۔پاسپورٹ۔ ایمرجنسی ویزہ جیسے کمیونٹی مسائل کے حوالے سے کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور کمیونٹی کو متحد کرنے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور تارکین وطن تنظیم کے تمام عہدیداران کو کامیابی کے چار سال مکمل ہونے پر کمیونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اور امید کرتے ہیں کہ او پی ڈبلیو سی کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری جائیگی۔ ‎چئیرمین نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ پروفیشنل فورم۔ بزنس فورم۔ کشمیر فورم۔ کرسچئین فورم۔ کونسلرز فورم۔ وومن فورم۔ ہیومن رائٹس فورم۔ یوتھ فورم۔ سٹوڈنٹس فورم۔سنئیر سٹیزن فورم۔ اور علماء مشائخ فورم کے پلیٹ فاررمز سے کمیونٹی مسائل کے حل کیلئے خدمات جاری رکھی جائیں گی۔

‎نعیم نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنر نفیس زکریا اور انکے افسران کی ٹیم غلام نبی میمن۔ دلدار ابڑو۔برمنگھم سے احمر اسمائیل۔ سردار محمد خٹک۔ مانچسٹر سے فضا نیازی کی تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے خدمات کی کمیونٹی معترف و مشکور ہے۔ بلخصوص ایمر جنسی ویزہ اور ویک اینڈ سروس میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں.

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم عباسی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری برائے اورسیزز یوں تو اورسیزز میں آباد تمام پاکستانیوں کے نمایندے ہیں لیکن ان کا رابطہ صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کی حد تک ہے وہ لندن میں بھی آکر عام پاکستانیوں سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ابھی تک کوئی کردار ادا نہیں کیا جبکہ موجودہ حکومت کے دعووں کے باوجود اورسیزز پاکستانیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں