لندن، کونسلر طاہر محمود ملک نےمیئرآف لوٹن کا چارج سنبھال لیا

لوٹن (رپورٹ شیراز خان ) لوٹن میں کونسلر طاہر محمود ملک نے میئر آف لوٹن کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ایک پروقار تقریب میں برطانیہ بھر سے سیاسی ، کاروباری ، مذہبی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے مئیر میکنگ کی اس تقریب میں شرکت کی

۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ مئیر کونسلر طاہر محمود ملک کی کمیونٹی کے لیے گراں قدرخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور یہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔مئیر کونسلر طاہر محمود ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی مسلمان کمیونٹی سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں.


ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مئیرشپ  کے دور میں لوٹن میں ائیر ایمبولینس سروس اور لندن لوٹن ائیرپورٹ  کے  مسائل پر ترجیحاً بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے.

اس موقع پر دوست احباب اور فیملی کے افراد نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور کیک بھی کاٹے گئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، اورسیزز پاکستان ویلفیر کونسل کے چیئرمین نعیم عباسی، سید حسین شہید سرور صابر گل جے کے ایل کے صدر سید تحیسن گیلانی، ممتاز بٹ، امتیاز احمد، راجہ یعقوب، کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر اسلم خان، کونسلر راجہ نوید، کونسلر چوھدری جاوید اور دیگر مقامی کونسلروں سمیت افراد نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں