لیبر پارٹی کی جانب سے افضال شاہ ایک بار پھر کونسلر کےلئے امیدوار نامزد

لندن (رپورٹ شیراز خان )لیبر پارٹی کی جانب سے 2020 کے لئے برسٹل ایسٹن وارڈ سے افضال شاہ کو ایک بار پھر کونسلر کے لئیے امیدوار کے طور پر نامزد کر لیا گیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے وارڈ کی عوام کا مکمل اعتماد ہے

انھوں نے تمام دوستوں، ساتھیوں، رہائشیوں، مقامی کمیونٹی تنظیموں، مقامی کاروباری اداروں، اور اپنے عزیز و اقارب بلخصوص انکے والد اعجاز شاہ کا مسلسل حمایت اور اعتماد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا انکا کہنا تھا کہ وہ برسٹل کےمیئر ساتھ مل کر اپنی وارڈ کے ووٹروں کی خدمت جاری رکھیں گئے اور برسٹل کو بہترین شہر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں