سردار تنویر الیاس خان کا سینئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،سٹیٹ ویوز) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے سنیئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

یاد رہے کہ سنیئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی جمعہ کو فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ راستے میں دل کا دورہ پڑا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو لاہور میں ادا کی گئی ۔ یاد رہے کہ سنیئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی مختلف قومی اخبارات سے وابستہ رہے اور اپنی تحریر کی انفرادیت سے قارئین میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی ۔ مرحوم سی پی این ای اسلام آباد کے نائب صدر، معروف صحافی، کالم نگار اور چیئرمین عزم میڈیاگروپ و روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹرتھے –

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت علی رازی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی کتب تحریر کیں جن سے نئی نسل استفادہ کرتی رہے گی،رحمت علی رازی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جاسکے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں