بلاول بھٹو اورمریم نوازکی ملاقات کا وقت تبدیل کردیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات کا وقت ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زردای آج 2:30 پر جاتی امرا جائیں گے اس سے قبل ملاقات کا وقت 1:30 طے کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضٰی اور مصطفٰی نواز کھوکھر بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ ہوں گے۔

آج کی ملاقات مریم نواز کے کہنے پر ہو رہی جس کے لیے انہوں نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے پی پی پی چیئرمین کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقا شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں