بیوی کو نوکری سے نکلوانے کیلئے شوہر نے جہاز کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کسی بھی جہاز کو اغوا کرنے کی سنگین غلطی کے پیچھے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟ یقیناً آپ کا ذہن دہشت گردی، تاوان یا کسی معاملے پر مذاکرات وغیرہ وغیرہ کی طرف گیا ہو گا۔

لیکن ایک وجہ ایسی بھی ہے جہاں تک آپ کی سوچ نہ پہنچ سکے، وہ یہ کہ ایک بھارتی تاجر نے جہاز کے اغواء کی دھمکی کا ڈرامہ اپنی بیوی کو نوکری سے برخاست کروانے کے لیے رچایا لیکن یہ ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچا اور بھارتی تاجر کو جیل جانا پڑ گیا۔

ممبئی کے رہائشی 38 سالہ برجو سلہ نے عدالت میں دیئے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اصل میں وہ یہ چاہ رہا تھا کہ اس کی بیوی کی نوکری ختم ہو جائے تاکہ وہ دونوں زیادہ سے زیادہ وقت ایک ساتھ گزار سکیں۔

برجو نے اس مقصد کے لیے جیٹ ائیر ویز کی پرواز کے دوران ٹوائلٹ میں جہاز کو اغواء کرنے کی دھمکی ایک کاغذ پر پرنٹ کرنے کے بعد ٹشو پیپر کے ڈبے پر چپکا دی تھی۔

برجو نے عدالت کو بتایا کہ اس کا خیال تھا کہ اس طرح جیٹ ائیر ویز دہلی سے اپنی پروازیں بند کر دے گی جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی نوکری ختم ہو جائے گی اور اسے واپس ممبئی بھیج دیا جائے گا اور ہم دونوں میاں بیوی ایک ساتھ وقت گزار سکیں۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی دھمکی کا پیغام کیبن کریو نے پائلٹس کو پہنچایا جس کے باعث پائلٹس نے فوراً الہ آباد میں ہنگامی لینڈنگ کر دی۔

پولیس نے طیارے میں داخل ہوتے ہی اردو میں لکھے ہوئے دھمکی کے پیغام کو قبضے میں لے لیا۔ پیغام کے لیے اردو زبان کے استعمال سے واضح ہوتا تھا کہ اسے لکھا نہیں گیا بلکہ اس کے لیے انٹر نیٹ کی مدد لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں