پاک بھارت ٹاکرا:انڈیا کی محتاط بیٹنگ ،محمد عامر کوامپائر کی وارننگ

اولڈ ٹریفورڈ(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے جواب میں بھارت کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا ۔تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق بھارت نے4اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے 16رنز بنائے ہیں۔محمد عامر کوپچ پر بھاگنے کے باعث امپائرکی جانب سے دو بار خبرداربھی کردیاگیا ہے۔تیسری بار ایسا کرنے پر انہیں‌بولنگ سے ہٹا دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں