پاکستان فیلڈرز روہت شرماپر مہربان،دو آسان مواقع ضائع کردئیے

مانچسٹر(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا ہےبھارت نے 12اوورز کے نقصان پر75رنزبنالئے ہیں جس میں پاکستانی فیلڈرزکا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے فخرزمان اور شاداب خان نے روہت شرما کودوبار یقینی طور پررن آؤٹ کرنے کا موقع ضائع کردیا جو پاکستان ٹیم کیلئے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں