ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کی 136 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

مانچسٹر(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 24 اوورز میں 136 رنز بنالیے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور 5 اوورز کے بعد کھل کر کھیلا شروع کیا جس کے دوران گراؤنڈ کے چاروں اطراد دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 136 رنز جوڑے۔

روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے۔

بھارت کا اسکور 136 تک پہنچا تو کے ویل راہل وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ اسپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں