عبدالخالق انصاری کی چھٹی برسی کے موقع پر ڈاکٹرامجد ایوب کا خراج عقیدت

اسلام آباد(سٹیٹ یوز)بابائے نظریہ خود مختار بانی صدر جموں کشمیر محاذ رائے شماری محمد عبدالخالق انصاری کی چھٹی برسی کے موقع پر تقریب کااہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر تحریک اتفاق رائے کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ایوب مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالخالق انصاری کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وفات سے پیداہونیوالاخلاتاحال پرنہیں ہوسکا ،عبدالخالق انصاری نے ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند کیا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے آوازبلند کی ،ہم آج ان کی برسی کے موقع پر عہدکرتے ہیں کہ ان کے مشن کو انجام تک پہنچا کردم لیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں