معلم مسجد نبویﷺالشیخ مفتی جمیل الرحمن کی توحیدی ہاؤس مظفر آباد آمد

مظفرآباد(سٹیٹ ویو)معلم مسجد نبویﷺالشیخ مفتی جمیل الرحمن کی توحیدی ہاؤس آمد،بزرگ عالم دین شیخ القرآن مولانا قاری عبدالمالک توحیدی سے ملاقات،آزادکشمیر میں قرآن وسنت کا سب سے زیادہ اوراولین کام کرنے والے بزرگ سے ملاقات اورزیارت میری دلی خواہش تھی میرے والد سابق ضلع قاضی مظفرآباد،مفتی سلیمان ؒ قاری عبدالمالک کے قریبی رفیق رہے،مفتی جمیل الرحمن کی گفتگو۔آپ کی آمدہمارے لیے اعزاز اورباعث افتخار ہے،مسجد نبوی میں حضورنبی کریم ﷺ کے مدرسہ صفہ میں بیٹھ کر قرآن کی تعلیم دینا پوری امت خصوصاً آزادکشمیر اورمظفرآباد کیلئے بہت بڑااعزاز ہے بزرگ عالم دین قاری عبدالمالک کی گفتگو۔

اس موقع پرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما میرعتیق الرحمن،جمعیت علماء اسلام ضلع مظفرآباد کے امیراورملی رابطہ کونسل آزادکشمیر کے ضلعی چیئرمین مولانا قاری عبدالماجد،پروفیسر شعیب قریشی،مولانا قاری طارق،جامع مسجد پی ایم ہاؤس کے امام مولانا قاری عبدالغفور فاروقی،شیخ الحدیث مولانا فضل الوہاب،مولانا مفتی عمارخطیب جامع مسجد سلطانی،مولاناشیخ الطاف احمد،سینٹرل پریس کلب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اورریاستی اخبار کے ایڈیٹرعبدالواجد خان،قاری عبدالباسط سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔شیخ جمیل الرحمن مدنی کی جامعہ اشاعت القرآن آمد کا سن کر شہر بھر سے شہری امڈآئے اوران کی ایک جھلک دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اورکئی نوجوان ان کے ساتھ سلفیاں بناتے رہے اورمتعدد افراد نے ان سے دعا کی درخواست بھی کی۔

مفتی جمیل الرحمن اپنا مختصردورہ آزادکشمیر مکمل کر کے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے۔مفتی جمیل الرحمن کے بڑے بھائی قاری شفیق الرحمن مسجد نبوی کے سینئر معلم اورمدینہ منورہ میں ایک بہت بڑے دینی ادارہ کے سربراہ ہیں جبکہ شیخ کے دوسگے کزن الشیخ محمد بن خلیل القاری اورالشیخ محمود بن خلیل القاری مسجد نبوی کے امام تراویح اورمسجد قبا اورمسجد قبلتین کے مستقل امام ہیں۔معروف عالم دین اوراستاذالحدیث مولانا فضل الوہاب نے آزادکشمیر کی قدیمی اوردارالحکومت کی مرکزی دینی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن میں تدریسی خدمات کا آغازکردیا ہے۔مولانا 1998سے2019تک دارالعلوم اسلامیہ چھتر میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

آزادکشمیر کے جید علماء کرام اورسینئر اساتذہ نے متفقہ طور پر مولانا فضل الوہاب جیسے قابل استاد کی تشکیل مرکزتوحید والنسہ جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ میں کی جہاں بزرگ عالم دین استاد العلماء مولانا قاری عبدالمالک توحیدی کی سرپرستی میں انہوں نے تدریسی خدمات شروع کردی ہیں۔جنہیں دارالحکومت کے دینی،سماجی،علمی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں