ڈالر کی اونچی اُڑان جاری،156روپے 85پیسے تک پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا اور بیرونی قرضوں‌ میں‌ 820 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے.

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے مہنگا انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ایک ہفتے میں ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ایک ہفتے میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 820 ارب روپے کا اضافہکاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالرآج پھر مہنگا ہو گیا..

انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا، یاد رہے جمعے کو ڈالر 155 روپے 85 پیسے میں بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے سبب پاکستانی قرضوں کے بوجھ میں 820 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، سونے کی قیمت بھی بلند ترین ملکی سطح پر پہنچ گئی تھی جو فی تولہ 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں