بھارتی حکومت کی ڈیجیٹل دنیامیں ہٹ دھرمی پرعبادت چوہدری برس پڑے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماعبادت چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیوب پربھارتی فوج کے مظالم بے نقاب کرنیوالے پروگرام بند کرانا مودی سرکارکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہے،بھارتی حکومت کے اس عمل سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے اور دنیا بھرتک یہ پیغام گیا ہے کہ ریاستی عوام حق اورسچ کی لڑائی لڑرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بھارتی سرکار کشمیر انتفادا ڈیجیٹل پروگرام کو یوٹیوب پر بند کرانے میں وقتی طور پر کامیاب ہوگئی ہے مگر بھارت سرکار کے اس اقدام سے بھارت کا مکروہ چہرہ بھی مزید بے نقاب ہوگیا ہے اور پوری دنیا کو علم ہوگیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں کس طرح انسانوں سے آزادی اظہار کا حق بھی سلب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کے ان پروگرامز کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو متحرک کرنے اور ڈیجیٹل محاذ پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک ڈیجیٹل کمیونٹی کی تخلیق اور اس کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں آزادی کی تڑپ کو فروغ مل رہا تھا اور یہ ڈیجیٹل سلسلہ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے نوجوانوں میں بھی مقبولیت حاصل کرتا چلا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں