چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ‌اینڈ ٹریڈ سردار تنویرالیاس سے چائنیز وفد کی ملاقات

لاہور(سٹیٹ ویوز،سٹاف رپورٹر)چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ‌انیڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سے چائنیز وفد کی ملاقات پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ‌کے دفتر لاہور میں‌منعقد ہوئی -اس موقع پر چیف ایگزیکٹو جہانزیب برانہ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے-چائنیزوفد میں‌چیف ایگزیکٹوزوکونگ ٹنگ،کویونگ ڈائریکٹرپروجیکٹ‌،زونگ یونگ جی ٹیکنیکل ڈائریکٹرموجود تھے-اس ملاقات میں‌سستے داموں‌ماڈل گھروں‌کی تعمیر پر گفتگو ہوئی –

چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ‌انیڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کم لاگت میں‌گھروں‌کی تعمیرکرے گی-اس میں‌اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ کام کرنے والے تمام ورکرزپاکستانی ہوں‌گے-چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ‌اینڈ ٹریڈ سردار تنویرالیاس خان نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ ہر ممکن تعاون کرے گا-وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کی عوام کو سستے داموں‌گھر دیے جائیں‌گےاور ان کے خواب کی تعبیر اور نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں‌پنجاب بورڈآف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا-

چائینیز کمپنی کے وفد نے اس بات کی ہقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں‌سستے اور معیاری گھروں‌کی تعمیر میں‌پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا-چائینیز وفد نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ پنجاب میں‌سستے اورمعیاری گھروں‌کی تعمیر میں‌پنجاب حکومت کیساتھ مل کر دن رات کام کیا جائے گا-اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چائنیز کمپنی واسا کو 100 میگا واٹ‌بجلی پیدا کرکے دے گی-

اس موقع پرسردار تنویرالیاس خان نے بتایا کہ نئے پاکستان میں‌کم لاگت ہائبرڈسٹیل سٹریکچر گھر بنانے میں‌چائنیز کمپنی دلچسپی رکھتی ہے -جس کے لیے شروع میں‌پنجاب ہاؤسنگ لائینڈ ٹاؤن ایجنسی ماڈل گھر بنانے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور کمپنی ماڈل گھر تیار کرے گی اور جب ماڈل گھر تیار ہوں‌گے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو دورہ کروایا جائے گااوردورے کے بعد ماڈل گھروں‌کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا-

وزارت ہاؤسنگ بڑے پیمانے پر گھر تیارکرے گی -چائنیز کمپنی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اگر ماڈل گھر منظورکر لیےجائیں‌تو ایک ماہ میں‌7000گھر بنائے جا سکتے ہیں-کم لاگت گھروں‌کی تعمیر کے لیے ابتدا ءمیں‌رامٹیریل چین سے امپورٹ‌کیا جائے گااور بعد میں‌را مٹیریل سٹریکچر وغیرہ پنجاب میں‌مینو فیکچر کیا جائے گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ مٹیریل لوکل ہی استعمال کیا جائے اور تمام ورکرز پاکستان سے ہی ٹرینڈ‌ کیے جائیں‌تاکہ ان کی سکلز میں‌اضافہ ہو سکے –

سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ معیاری کام اور کم لاگت پر گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں‌پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ‌اینڈ ٹریڈ‌کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہےاور مختلف ممالک سے رابطے میں‌بھی ہیں-جو بھی پنجاب میں‌سرمایہ کاری کرنا چاہے گااس کے ساتھ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ‌ہر ممکن تعاون کرے گا-سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ‌ماڈل گھروں کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں کے ساتھ روابط کروانے میں پل کا کردار اد ا کرے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں