تائیوان، بڑی عمر کی خواتین کے ماں بننے کے رجحان میں اضافہ

تائی پی(مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوانی خواتین میں بڑی عمر میں ماں بننے کا رجحان گزشتہ10سال کے مقابلے میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018کے دوران 30.1فیصد خواتین نے 35سال سے زیادہ عمر میں بچوں کو جنم دیا یہ شرح گزشتہ 10سال کے مقابلے میں16.7فیصد زیادہ ہے

جبکہ 23.4فیصد خواتین 25سے29سال کی عمر میں مائیں بنیں ۔2008کے مقابلے میں یہ تعداد 13فیصد کم ہے ۔2018 میں تائیوانی خواتین کے ماں بننے کی اوسطاً عمر 32سال رہی تائیوان میں 2018کے دوران 1لاکھ 81ہزار بچے پیدا ہوئے جو 2017کے مقابلے میں 7.2فیصد کم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں