sardar tahir shabir

سردار طاہرشبیرکابھارتی فوج کے کشمیریوں پرمظالم پروفاقی حکومت سے پالیسی وضع کرنے کامطالبہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) سردار طاہر شبیر نائب صدر پی وائی او سعودی عرب نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بدترین مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہیدکرکے سڑکوں پر گھسیٹنا اورشہید کرناانسانیت کی تذلیل ہے۔ہندوستان کی بربریت اوردرندگی کھل کر سامنے آچکی ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکاہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل پُرتشددکارروائیوں کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کوشہید کرچکا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔انڈین فورسزکشمیری عوام پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کرکے ان کی بینائی چھین رہی ہیں۔اب تک ہزاروں کشمیری اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئے روزمقبوضہ کشمیر سے شہادتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیرکی سویلین آبادی پر فائرنگ کے واقعات اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہندوستان کوکسی عالمی قانون کی کوئی پرواہ نہیں۔وہ طاقت کے نشے میں آکر جنوبی ایشیا کاامن تباہ وبربادکرنے پر تلاہوا ہے۔ نئی وفاقی حکومت بھارت کے حوالے سے واضح خارجہ پالیسی متعین کرے اوربھارتی ریاستی دہشتگردی کے بار ے میں دنیا کوآگاہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں