ہرنائی میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی ،ٹریفک معطل

ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارش کے بعد نواحی علاقے زندہ پیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

ہرنائی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے بعد نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جبکہ ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ نے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے مشینری بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں