چوہدری ساجد گوندل کے اعزازمیں عشائیہ،شاہریز بشیرچوہدری نے کارکنان کاحوصلہ بڑھادیا

بارسلونا (سٹیٹ ویوز )چوہدری ساجد گوندل نائب صدر پی پی پی یورپ کے اعزاز میں چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں ،فرحان اختر مہر اور سجاد حسین بٹ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پیپلزپارٹی کشمیرکمیٹی یورپ کے سیکرٹری جنرل شاہریزبشیرچوھدری ،پی وائی او سپین کے صدرسجادانورنے شرکت کی۔

عشائیے میں مسلم لیگ ن سپین ، مسلم لیگ قائد اعظم سپین، تحریک انصاف سپین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

شاہریزبشیرچوھدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساجدگوندل پیپلزپارٹی کاحقیقی جیالہ اور نظریاتی سپاہی ہے انکی تعیناتی نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے پیپلزپارٹی اپنے کارکنان کو عزت دیتی ہے ۔جماعت یورپ کے اندرپارٹی صدرڈاکٹرارشادکمبوہ اورسیکرٹری جنرل عامریسین کی قیادت میں متحدومنظم ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں