ایف بی آر کی بڑے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) یکم جولائی سے 50 لاکھ نان فائلرز اور بے نامی داروں کو نوٹس بھیجنے کی تیاریاں، ملک کے دس بڑے شہروں میں ٹاپ پانچ بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد میں پہلے کاروائی ہوگی۔ جبکہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدر آباد کے ٹیکس چور بھی ریڈار میں آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس چوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گا، ان 50 بڑے ٹیکس نادہندگان کو دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ 21 تاریخ سے لوگ ایف بی آر کے پورٹل اور نادرا پر اپنے اثاثے چیک کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں