فلم ’’پاور رینجرز‘‘کا نیا ٹریلر جاری،24مارچ کوسینماگھروں کی زینت بنے گی

واشنگٹن (سٹیٹ ویوز)غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’’پاور رینجرز‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی پانچ ایسے طالب علموں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر’’ پاور رینجرز‘‘کہلانے لگتے ہیں ۔

ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایک سو پچاس ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔