سائرنشاط بڑالوی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے اقدام کوخوش آئندقراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سیکرٹری اطلاعات پی وائی او سعودی عرب سائر نشاط بڑالوی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنا خوش آئنداقدام ہے ،بجٹ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی موجودہ تبدیلی حکومت کو ٹم ٹائم دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے سرپر بجٹ منظورنہ ہونے کاخوف طاری ہوچکا ہے اوربلاول بھٹو اورآصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی بھی حکومت کیخلاف نبردآزماہے انشاء اللہ بہت جلد تحریک انصاف کی جعلی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کانفاذکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں موجود ان تمام سیاسی پارٹیوں کی شکرگزار ہے جس نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں