قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی گرفتاری کیلئے پٹیشن دائر

اوکاڑہ(سٹیٹ ویوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف پٹیشن فائل کردی ۔ شہری عامر ظہور بھٹی ایڈوکیٹ نے سیشن کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام اپنے تمام کام چھوڑ کر اپنے جذبات کے ہاتھوں مجبور ہو کر ٹیم کا میچ دیکھتے ہیں۔

میچ ہارنے کے بعد بھی اسی بات پر کپتان قائم ہیں کہ انہوں نے جو فیصلہ کیا وہ درست ہے۔ کپتان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ اگر میں گھر چلا گیا تو تمام دیگر کھلاڑیوں کو بھی جانا پڑے گا ۔

میچ کے دوران موصوف کو جمائیاں لیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو بھی نشہ اور عیاشی کرتے ہوئے وائرل ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام پاکستانی عوام کو فادر ڈے کا حوالہ دے کر کہہ رہی ہے کہ باپ باپ ہی ہوتا ہے ۔

سرفراز احمد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان پتہ نہیں کیسے بن گیا جو کھلاڑی دائرے سے باہر بال ہیٹ نہیں کر سکتا اس کو 22 کروڑ عوام کی ٹیم کا کپتان بنایا گیا پی سی بی حکام عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں کیونکہ پی سی بی کو سالانہ 7 ارب روپے فنڈ ملتے ہیں جو عوام کے پیسوں سے ادا کئے جاتے ہیں..

ظہور بھٹی نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ ڈی پی او اوکاڑہ کو حکم صادر فرمایا جائے کہ سرفراز کو پاکستان حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں