سٹیٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) آمدہ مون سون سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کر لی.ترجمان سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون کے لیے پیشگی پلان ترتیب دے دیا گیا جسکے تحت متعلقہ اداروں کا کردار اور ذمہ داریاں متعین کر دی گئیں ہیں -محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آمدہ مون سون میں ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شمالی علاقہ جات میں معمول کے کچھ زیادہ مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ندی نالوں اور دریاوں میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی رکھی جائے اور میونسپل حدود میں سیوریج لائینز کی صفائی کا اہتمام کیا جائے-

تاکہ بارشوں کے دوران سیوریج لاینز بند نہ ہوں ایمر جنسی کی صورت میں خیمے کمبل خشک خوراک اور ادویات کا پیشگی انتظام کیا جائے -نیز دریاوں اور ندی نالوں کے قریب آبادیوں کو پیشگی وارننگ جاری کی جائے کہ وہ مون سون کے دوران محتاط رویہ اختیار کریں.شہری بالخصوص سیاح پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں نیز ایمر جنسی کی صورت میں پینے کے پانی کی فراہمی و ترسیل کا متبادل نظام شاہرات کی بحالی کے لیے پیشگی انتظامات کہ علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں –

سیکریڑی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شاہد محی الدین قادری نے محکمہ کو تمام متعلقہ اداروں سے روابط کار اور ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ , پاک فوج , محکمہ صحت , سول ڈیفنس , محکمہ بحالیات , محکمہ شاہرات , محکمہ تعلیم , برقیات لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے سربرہان کو تحریک کیا گیا ہے کہ وہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمنٹے کے لیے پیشگی انتظامات اور تیاری مکمل رکھیں
ترجمان ایس ڈی ایم ایے مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے آزاد کشمیر بھر میں ضلعی سطح پر قائم ایمرجنسی سینٹرز کو فعال کر دیا گیا یے .

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وفاقی حکومت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ اداروں اور قومی و بین الاقومی این جی اوز کیساتھ رابطے میں رہ کر مون سون کے دوران ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور پیشگی پلان ترتیب دیگا جو کہ این ڈی ایم لے کے پلان کا حصہ بن جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں