آسمانی بجلی گرنے سے خیبر پختونخواہ کے متعدد افراد جانحق اور زخمی

سوات(سٹیٹ ویوز۔ غازی احمد)خیبر پختونخواہ کی شانگلہ تحصیل کے الپوری علاقے میں دو الگ الگ سانحے پیش آئے ہی۔ جس میں چار افراد جاں کی بازی ہارگئے ہیں جب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔

پہلا واقع تحصیل الپوری کے نواحی علاقہ لیلونی کے پہاڑی مقام ڈوغلگی میں پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے تین جان بحق ہوئے ہیں جن کے نام ضیالحق، عزیزالحق اور شاکر اللہ ہیں جبکہ ایک فرد شدید زخمی ہیں۔

یہ واقع دن بارہ بجے تب پیش آیا جب یہ افراد مال مویشی کے ساتھ تھے کہ اچانک گرج چمک کیساتھ تیز ژالہ باری شروع ہوئی اور آسمانی بجلی پڑی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جان بحق ہوے اور پانچ بھینسیں بھی ہلاک ہوگئ ہیں جبکہ ایک شخص جس کا نام اکرام اللہ بتا یا جا رہا ہے۔

زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری سے سیدو شریف سوات ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے متاثرہ خاندان کے علاج میں تعاون کیلئے اپنی ٹیم بھجوادی ہے۔

ایک اور واقع بھی تحصیل الپوری کے علاقہ کوز کانا میں پیش آیا ہے GRC پاور ٹنل میں کام کے دوران ایک مزدور بارودی مواد سے بلاسٹنگ کرتے ہوئے گاوں دونی کے رہائشی سرتاج حسین جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جو RHC کروڑ ہ منتقل کئے گئے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں